ایف آئی اے کو آڈیوکی فارنزک کا حکم دیا جائے،درخواست (فائل فوٹو)
ایف آئی اے کو آڈیوکی فارنزک کا حکم دیا جائے،درخواست (فائل فوٹو)

بشریٰ بی بی اورارسلان خالد آڈیو لیک، تحقیقات کیلئے درخواست سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ارسلان خالد کے درمیان گفتگو کی آڈیو لیک کی تحقیقات کی درخواست کا کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا۔ کیس کی سماعت قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق کریں گے۔

 کچھ روز قبل عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور ارسلان خالد کی درمیان گفتگو کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آئی تھی، جس میں بشریٰ بی بی اور ارسلان خالد کو سوشل میڈیا پر مہم چلانے کی ہدایت کررہی تھیں۔

آڈیو لیک  کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست میں وزرات داخلہ، وزارت اطلاعات، چئیرمین پیمرا، ایف آئی اے، آئی بی اوراسٹیٹ بینک کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کو آڈیو کی فارنزک کا حکم دیا جائے، بشریٰ بی بی اور ارسلان خالد کو بلا کر آڈیو کا پوچھا جائے، آڈیو درست ثابت ہونے ہونے کی صورت میں کارروائی کی جائے۔