شوہرعاشق حسین نے خاندانی تنازع پر چاقو مارکر قتل کیا تھا(فائل فوٹو)
شوہرعاشق حسین نے خاندانی تنازع پر چاقو مارکر قتل کیا تھا(فائل فوٹو)

بیوی کے اعضا دیگ میں پکانے والے شوہر پردہشتگردی کا مقدمہ

کراچی: بیوی کو قتل کرکے اعضا دیگ میں پکانے پر شوہر کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ نرگس کو  مبینہ طور پر اس کے شوہرعاشق حسین نے خاندانی تنازع پر چاقو مارکر قتل کیا تھا۔ پولیس نے گلشن اقبال میں بدھ کے روز ایک خاتون کے بہیمانہ قتل اور اس کے بعد اس کے جسم کے اعضا کو دیگ میں پکانے پر قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس شرقی سید عبدالرحیم شیرازی نے بتایا کہ  مقتولہ کے شوہرکی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں جو قتل کے بعد اپنے تین بچوں سمیت فرار ہوگیا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ  ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نرگس کو مبینہ طور پر اس کے شوہر عاشق حسین نے خاندانی تنازع پر چاقو مار کر قتل کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ مبینہ ٹائون پولیس نے مقتولہ کے بھائی سید مشتاق حسین کی شکایت پر قتل اور دہشت گردی کے الزام میں شوہر کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے جو اورنگی ٹائون کے علاقے بنگش ٹائون کے رہائشئ ہیں۔

شکایت کندہ نے بتایا کہ ان کا تعلق پارا چنار سے ہے اور ان کی بہن نرگس کی شادی 22 سال قبل اس شہر شہر میں کزن عاشق حسین سے کی تھی اور جوڑے کے 6 بچے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کام پر گئے تھے جب بدھ کی دوپہر ان کے بھائی نے انہیں اطلاع دی کہ ان کی بہن کو مبینہ طور پر اس کے شوہر نے قتل کردیا ہے، وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ گلشن اقبال بلاک 4 میں واقع گھر پہنچے جہاں پولیس اور ایدھی ایمبولنس پہلے سے موجود تھی۔

شکایت نے مزید بتایا کہ جب وہ کچن کے اندر گیا تو اس نے دیکھا کہ لاش ایک دیگ میں پڑی تھی جسے ایک چولہے پر رکھا گیا تھا جس میں برنر آن تھا، انہوں فورا برنربند کیا، وہاں موجود ان کی 16 سالہ بھانجی نے انہیں بتایا کہ بدھ کی رات تقریبا 3 بجے اس کےوالد نے اس کی ماں کو قتل کیا کردیا۔ شکایت کندہ کے نے کہا کہ قتل کے بعد ملزم اپنے بچوں کو دہشت زدہ کرنے کے لئے اس کی لاش کو دیگچی میں پکانے کی کوشش کی اور پھر اپنے تین بچوں کو کےساتھ فرار ہوگیا۔