مسلم لیگ ن کے امیدوار پیسے دے کر ووٹ کروا رہےہیں (فائل فوٹو)
مسلم لیگ ن کے امیدوار پیسے دے کر ووٹ کروا رہےہیں (فائل فوٹو)

لاہور حلقہ 158 میں بدنظمی، ن لیگ،پی ٹی آئی کے ووٹرز آمنے سامنے

لاہور: پنجاب میں ضمنی الیکشن کے دوران لڑائی جھگڑے کے واقعات پیش آئے، مخالفین ایک دوسرے پر بد نظمی کے الزامات دھرتے رہے۔لاہور کے حلقہ پی پی 158 میں ووٹ کاسٹ کرنے کے دوران لڑائی ہوئی، واقعہ دھرم پورہ میں پیش آیا جہاں پولنگ سٹیشن کے اندر جانے پر جھگڑا ہوا۔ پی ٹی آئی کارکنان کا کہنا تھا کہ انہیں پولنگ سٹیشن کے اندر جانے سے روکا جا رہا ہے۔

لاہور ہی کے حلقے پی پی 168 میں بد نظمی کے دوران تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے ووٹر آمنے سامنے آ گئے۔ ووٹرز کا کہنا تھاکہ سٹیشن 50 اور 51 میں ووٹ کاسٹ کرنے مشکل در پیش ہیں ۔تحریک انصاف کے ووٹرزنے الزام لگایا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے بندے پولنگ سٹیشن کے اندر تعینات کیے ہیں۔واقعے کی اطلاع پر امیدوار پی پی 168 اسد کھوکھر موقع پر پہنچ گئے، ان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی نے دو ہزار ووٹ کا ریٹ لگایا مگر ووٹرزمسلم لیگ ن کو ووٹ کاسٹ کررہے ہیں لہذا پی ٹی آئی کے کارکن الزام لگا رہے ہیں۔