لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری مستعفی ہوگئے، اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہٰی نے استعفیٰ منظورکرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے چوہدری پرویزالہٰی سے ملاقات کی اورانہیں اپنا استعفیٰ پیش کیا جسے سپیکر پنجاب اسمبلی نے منظورکرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔
پاکستان مسلم لیگ (ن )کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی کا کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ عمران خان کے ویژن کے ساتھ پہلے بھی تھا، اب بھی ہوں۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ق )نے نارووال سے لیگی رکن اسمبلی غیاث الدین کی حمایت ملنے کا دعوی بھی کیا ہے، پارٹی کے مطابق لیگی ریکن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات میں پرویزالہی کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
سلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی غیاث الدین نے اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی کی حمایت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کسی سے ملاقات کی نہ ہی استعفیٰ دینے کا سوچا اور نہ ہی استعفیٰ دوں گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے غیاث الدین نے کہا کہ مجھ سے متعلق چلنے والی خبریں سراسر غلط ہیں ، میراووٹ پارٹی کی امانت ہے ، خیانت نہیں کروں گا ۔