نوازشریف ذاتی ملازم
میڈیا کو بھی اندر نہیں آنے دیا گیا ، اگر یہ فیصلہ پر مبنی ہوتا تو ڈر کیسا تھا۔فائل فوٹو

شہبازگل کو پولیس نے گرفتارکرلیا

مظفر گڑھ:رہنما تحریک انصاف شہباز گل اوران کے سیکیورٹی گارڈز کو پولیس نے حراست میں لے لیا، وہ پی پی 272 میں ایک فیکٹری میں موجود تھے۔

پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کے ساتھ فرنٹیئر کانسٹیبلری کے مسلح اہلکاروں کی موجودگی کی اطلاع پر پنجاب پولیس نے ایکشن لے لیا۔

مظفر گڑھ کی فیکٹری میں موجود شہبازگِل کے ہمراہ ایف سی اہلکاروں کی طرح کی وردی میں مبینہ سیکیورٹی گارڈز کو پولیس نے گھیرے میں لے لیا۔پی ٹی آئی کے کارکن بڑی تعداد میں موجود ہیں وہ نعرے بازی کر رہے ہیں ،صورتحال کشیدہ ہے۔

اس حوالے سے کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری صلاح الدین محسود نے گفتگو میں بتایا کہ شہبازگِل کے ساتھ ہماری ایف سی کے اہلکار نہیں ہیں، شہباز گِل کے ساتھ پرائیویٹ ادارے کے اہلکار ہیں۔

وزیر داخلہ پنجاب عطاءاللہ تارڑنے شہباز گل کے معاملے پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہبازگل کے ساتھ مسلح افراد موجودتھے۔ پنجاب میں اسلحے پرمکمل طورپرپابندی عائد ہے، اسلحہ رکھنے اوراسلحے کی نمائش پردفعہ 144 کا نفاذ ہو چکا ہے۔ کمانڈنٹ ایف سی کا بیان آ چکا ہے کہ ایف سی کا کوئی اہلکار شہباز گل کے ساتھ موجود نہیں۔

عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پھرایف سی کی وردی ملبوس مسلح افراد کون ہیں۔ شہباز گل سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے غیرقانونی حرکات پراترآئے ہیں۔ ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔