جب بولیاں لگتی ہیں توندامت اورشرمندگی ہوتی ہے۔فائل فوٹو
جب بولیاں لگتی ہیں توندامت اورشرمندگی ہوتی ہے۔فائل فوٹو

فیکٹری مینجر کاشاہ محمود قریشی کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان

ملتان:پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دھاندلی کا الزام لگا کر فیکٹری میں داخلے کی کوشش پر فیکٹری مینیجرنے ان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کر دیا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق شاہ محمود قریشی نے الزام عائد کیا تھا کہ فیکٹری میں بیلٹ پیپرز پر ٹھپے لگائے جا رہے ہیں جس کی فیکٹری مینیجر نے تردید کی ہے اورکہا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے مسلح افراد کے ساتھ دھاوا بولا اور گالیاں بھی دیں، وہ بڑی شخصیت ہیں انہیں یہ زیب نہیں دیتا، سابق وزیر خارجہ کیخلاف ایف آئی آر درج کرواؤں گا،ریٹرننگ آفیسر کو درخواست دے دی ہے ۔