پی ٹی آئی نے مزار قائد کی انتظامیہ کو جلسے کی اجازت اور سیکورٹی کی درخواست جمع کرا دی
پی ٹی آئی نے مزار قائد کی انتظامیہ کو جلسے کی اجازت اور سیکورٹی کی درخواست جمع کرا دی

تخت پنجاب کی جنگ میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا

لاہور: تخت پنجاب کی جنگ میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا۔ غیر حتمی اور غی سرکاری نتائج کی مطابق پاکستان تحریک انصاف 20 میں سے 15 نشستوں مسلم لیگ (ن) 4 نشستوں پر دوسرے نمبر رہی جبکہ ایک نشست پر آزاد امیدوار کامیاب رہا۔

ضمنی انتخابات میں 20 نشستوں پر حمزہ شہباز کی وزارت اعلیٰ برقرار رکھنے کے لئے 9 نشستوں جبکہ پی ٹی آئی کو پنجاب پر  حکممرانی کے لئے 13  نشستوں پر جیت کی ضرورت تھی لیکن خلاف توقع مسلم لیگ ن اپنے محفوظ ترین گڑھ لاہور سے بھی ہار گئی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اب تک نتائج کے مطابو ٹرن آؤٹ 47.8 فیصد رہا، پی ٹی آئی اب تک 47.2 فیصد ووٹ لیکر آگے جبکہ ن لیگ کو 39.2 فیصد ووٹ ملے۔