(فائل فوٹو)عدالتی اصلاحات کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے۔وزیر خارجہ
عدالتی اصلاحات کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے۔وزیر خارجہ(فائل فوٹو)

پی ٹی آئی کی کامیابی، پی پی سینٹرایگزیکیٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا

کراچی: پنجاب میں ضمنی انتخابات  میں تحریک انصاف کی واضح برتری سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کرنے کیلئے پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا۔

چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زراری کی زیر صدارت  سینٹرل  ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج شام 4 بجے بلاول ہائوس کراچی میں ہوگا۔ کراچی میں  غیر موجود پیپلزپارٹی کے سی ای سی کے ارکان ویڈیو لنک  کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

پنجاب کی ضمنی انتخاب کے بعد ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر ارکان سینٹرل ایگزیکیٹو  کمپنی سے تجاویز طلب کی گئی ہیں۔  واضح رہے ضمنی انتخابات میٰں تحریک انصاف نے خلاف توقع 15 نشستیں جیت لی ہیں۔