اوپن مارکیٹ میں ڈالر216 روپے پرفروخت ہورہا ہے(فائل فوٹو)
اوپن مارکیٹ میں ڈالر216 روپے پرفروخت ہورہا ہے(فائل فوٹو)

ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر،3 روپے 5 پیسے مہنگا

 کراچی: انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 5  پیسے مہنگا ہو کر 214 روپے  کی بلند ترین سطح پر  پہنچ گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر  216 روپے پر فروخت ہو  رہا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جون میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 211 روپے 48 پیسے کی بلند ترین سطح  پر پہنچا تھا۔

ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا رجحان ہے اور 100 انڈیکس 431 پوائنٹس کم ہوکر 41643 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔