واقعہ ریاست سکم کے علاقے حیدرپور میں پیش آیا (فائل فوٹو)
واقعہ ریاست سکم کے علاقے حیدرپور میں پیش آیا (فائل فوٹو)

بیوی پرنازیبا جملے کسنے پر بھارتی اہلکار نے3 ساتھی مارڈالے

نئی دہلی: بھارت میں پولیس اہلکار نے بیوی کے بارے میں نازیبا بات کرنے پراپنے 3 ساتھیوں کو مار ڈالا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست سکم  کے پولیس کے اہلکار نے فائرنگ کر کے اپنے 3 ساتھی اہلکاروں کو قتل کردیا۔ یہ واقعہ حیدر پور کے علاقے میں واٹر پلانٹ میں پیش آیا جہاں یہ چاروں اہلکار تعینات تھے۔

فائرنگ کے واقعے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی تو 3 اہلکاروں کو خون میں لت پت پایا۔ 2 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے اور ایک نے اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا۔

سکم پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے اہلکاروں نے فائرنگ کرنے والے اہلکار سے اس کی بیوی کے بارے میں نازیبا بات کی تھی جس پر اس نے طیش میں آکر اپنے ساتھیوں پرفائرنگ کردی۔