فوجی کیمپ میں دھماکے کے بعد پونچھ کے علاقوں کی ناکہ بندی کردی گئی (فائل فوٹو)
فوجی کیمپ میں دھماکے کے بعد پونچھ کے علاقوں کی ناکہ بندی کردی گئی (فائل فوٹو)

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کیمپ میں دھماکا، 2 افسر ہلاک

مقبوضہ کشمیر:مقبوضہ کشمیرمیں کنٹرول لائن کےقریب دھماکے میں بھارتی فوج کے دوافسرہلاک اورچارزخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اتوارکے رات ضلع پونچھ کے مینڈھرسیکٹرمیں ہونےوالے گرینڈ دھماکے میں ایک کیپٹن اوراس کا نائب ہلاک ہوگیاجنہیں فوری طورپرہیلی کاپٹر کے ذریعے ادھم پور منتقل کیا گیا۔ بھارتی حکام نے اسے حادثہ قراردیا ہے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق دوران علاج ایک کیپٹن اورایک جے سی او زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔ ہلاک ہونےوالے افسروں کی شناخت کیپٹن آنند اورنائب صوبیداربھگوان سنگھ کے ناموں سے ہوئی، یہ واقعہ مینڈھرکےعلاقے گوہلاد میں پیش آیا۔

بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد قریبی علاقوں کوگھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا اورانٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی۔

واضع رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں چند روزقبل بھی بھارتی فوجیوں نے ایک دوسرے پرفائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں دوبھارتی فوجی ہلاک اورتین زخمی ہوگئے تھے۔