کوئٹہ: وزیراعظم شہباز شریف نے آج ہونے والا کوئٹہ کا دورہ منسوخ کردیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو آج کوئٹہ کا دورہ کرنا تھا۔ وزیراعظم کو صوبے میں سیلاب کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینا تھا۔
دوسری جانب چیف سیکرٹری بلوچستان کی زیر صدارت مون سون بارشوں کے نقصانات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیلاب سے جاں بحق افراد کے ورثاء کو امداد کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔