لاہور:پیپلز پارٹی کے رہنما، صوبائی وزیر حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ ابھی پرویزالہٰی نے حلف نہیں اٹھایا اور ان کے متبادل وزیرِ اعلیٰ کے بینرلگ گئے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیرحسن مرتضیٰ نے کہا کہ لاڈلہ اپنے سوا کسی کو قبول نہیں کرتا، چوہدری صاحب کو سمجھ جانا چاہیے۔
صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمشنر پر ذاتی حملے اپنی ذات کو بچانے کے حربے ہیں، نیازی کے من پسند افسروں اور خواہشوں پر ملک نہیں چلایا جا سکتا، فتنہ خان ملک میں امن نہیں فساد اور انتشار کا داعی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی دیوانے کے کہنے پر سیاسی اور انتظامی فیصلے نہیں کیے جاسکتے، اسے صاف نظر آ رہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس اس کا گلا دبوچ لے گا۔
واضع رہے کہ شاہ محمود قریشی اپنے بیٹے زین قریشی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کیلیے سرگرم ہو گئے ہیں۔