گستاخانہ بیان دینے پر نوپورشرما کے خلاف 9 مقدمات درج ہیں ہیں(فائل فوٹو)
گستاخانہ بیان دینے پر نوپورشرما کے خلاف 9 مقدمات درج ہیں ہیں(فائل فوٹو)

بھارتی سپریم کورٹ نے  گستاخ نوپورشرما کو گرفتار کرنے سے روک دیا

نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے گستاخانہ بیان دینے والی بے جے پی کی ترجمان نوپور شرما  کو 9 مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔ بھارتی میڈیا کے سپریم کورٹ نے پولیس کو بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما کو گستاخانہ بیان پر 9 مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے نوپور شرما کے خلاف مختلف ریاستوں میں درج ایف آئی آر کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 10 اگست تک ملتوی کردی۔

بھارتی سپریم کورٹ نے یہ حکم بھی دیا کہ اگلی سماعت یعنی 10 اگست تک نوپور شرما کے خلاف مزید کوئی اور ایف آئی آر درج نہ کی جائے اور نوپور شرما کے تحفظ اور آزادی کو یقینی بنایا جائے۔

خیال رہے کہ گستاخانہ بیان پر نوپورشرما کے خلاف دہلی، مہاراشٹر، تلنگانہ، مغربی بنگال، کرناٹک، اتر پردیش، جموں و کشمیر اور آسام میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے اور گرفتاری کے ڈر سے بی جے پی کی ترجمان روپوش ہیں۔