کراچی:ڈالرکی اونچی اڑان جاری ہے ،پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 4 روپے مہنگا ہوگیا۔
ملک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔بدھ کے روز کاروباری دن کے آغاز پر بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور کاروبار کے دوران ڈالر ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح روپے سے تجاوز کرگیا۔
انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالرکی قدر میں 4.52 روپے کے اضافے سے 226.51 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔
ڈالرگزشتہ روز 221 روپے99 پیسوں کی سطح پربند ہوا تھا۔پاکستان میں منگل کے روز روپے کے مقابلے میں ایک ڈالر کی قیمت میں تقریباً سات روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
گزشتہ روزڈالر کی قیمت میں تقریباً سات روپے ہونے والا اضافہ ملکی تاریخ میں کسی ایک دن میں ہونے والا سب سے بڑا اضافہ ہے۔