کراچی:محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے دوران مون سون کا تیسرا اسپیل برس سکتا ہے۔مون سون کا یہ تیسرا سسٹم 23 سے 26 جولائی تک سندھ پراثراندازہو سکتا ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق 24 تا 26 جولائی کراچی میں تیزبارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔مون سون کے پہلے فیز میں 15 اگست تک بارشوں میں شدت کی پیش گوئی کی گئی ہے۔