عمدہ بلے بازی پرعبداللہ شفیق کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔فائل فوٹو
عمدہ بلے بازی پرعبداللہ شفیق کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔فائل فوٹو

گال ٹیسٹ ۔پاکستان نے سری لنکا کو4وکٹوں سے شکست دیدی

کو لمبو:پاکستان نے گال ٹیسٹ میں سری لنکا کو4وکٹوں سے شکست دیدی،سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 342 رنز کا ہدف قومی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔عبد اللہ شفیق کی شاندار بلے باز کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کیخلاف سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

پاکستان کی طرف سے ہدف کے تعاقب میں عبداللّٰہ شفیق نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 160 رنز  کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جس میں 7 چوکے اورایک چھکا شامل تھا جبکہ محمد نواز 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

 محمد رضوان 40 اور سلمان علی آغا 12، حسن علی 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،عمدہ بلے بازی پرعبداللہ شفیق کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔کپتان بابر اعظم نے بھی اچھی بیٹنگ کی، وہ 55 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے پربت جے سوریا نے 4 جبکہ رمیش مینڈس اور دھننجایا ڈی سلوا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔