کون کرپٹ، جھوٹا اور نااہل ہے، وفاقی وزیر خزانہ (فائل فوٹو)
کون کرپٹ، جھوٹا اور نااہل ہے، وفاقی وزیر خزانہ (فائل فوٹو)

دوست ممالک سے 8 ارب ڈالر سے زائد ملیں گے۔مفتاح اسماعیل

اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کے بعد ورلڈ بینک سے بھی پیسے آجائیں گے، دوست ممالک سے 8 ارب ڈالر سے زائد کی فنانسنگ ملنے کے امکانات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو چکا ہے ، زرمبادلہ کے ذخائر10 ملین ہوگئے  ہیں ۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ہماری معیشت بہترچل رہی ہے،آج ملک میں 60دن کا ڈیزل موجود ہے، گزشتہ سال میں 80 ارب روپےکی درآمدات ہوئیں جن میں سے گزشتہ ماہ 7.4 ملین ڈالرزکی درآمدات ہوئیں، گزشتہ 3 ماہ میں ہماری کوشش رہی کہ درآمدات کوکم کریں،درآمدات زیادہ ہونےکی وجہ سےگزشتہ 6 ماہ سے روپےپردباؤ زیادہ رہا، گاڑیوں اورموبائل فونزکی درآمدپرپابندی سےفائدہ ہوا، ایک دوست ملک 1.2 بلین ڈالرزکی آئل فنانسنگ کرےگا،سیاسی صورتحال میں استحکام کے ساتھ مزید سرمایہ کاری ملک آئے گی ۔

پاکستان میں روپے کی قدر میں کمی آئی ہے اس کے حوالے سے چند حقائق بتانا چاہتا ہوں۔ ڈالرسب کرنسیوں سےبڑھ گیاہے، سرمایہ کار ڈالر کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھتاہے، روپے کی قدرمیں کمی کی وجہ سیاسی ہلچل بھی ہے، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 3لاکھ ٹن گندم درآمدکرنےکافیصلہ کیاہے۔