اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی صورتحال پرہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجوہات اورسدباب کیلئے اقدامات پرغور ہوگا۔
وزیراعظم کی زیرصدارت اجلا س میں حکومت کی معاشی ٹیم اور معیشت سے متعلق اعلیٰ حکام شریک ہوں گے، ملک کی معاشی صورتحال اور روپے کی قدر کے حوالے سے حقائق پر بریفنگ دی جائے گی۔اجلاس کی شرکاء ڈالر کی قیمت میں حالیہ اضافے کی وجوہات اوراس کے سدباب کیلئے اقدامات پر بھی غور کریں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ تین روز کے دوران ڈالر کی قدر میں 14 روپے کااضافہ ہوا ہے۔