ہمارے پاس ابھی تک وفاق کا جواب نہیں آیا اور اٹارنی جنرل بھی موجود نہیں۔فائل فوٹو
اٹارنی جنرل اورایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب سمیت دیگرفریقین کو نوٹس جاری کردیا۔فائل فوٹو

رانا ثناء اللہ توہین عدالت کیس۔سپریم کورٹ نے درخواست گزار کو ثبوت لانے بھیج دیا

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں  وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف توہین عدالت کے کیس کی سماعت  ہوئی ، پی ٹی آئی کے وکیل  نے عدالت میں ٹرانسکرپٹ پڑھ دیئے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق  تحریک انصاف کے وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے ہمارے بندے ادھر ادھر کرنے کا بیان دیا، ایم پی اے مسعود مجید کو 40  کروڑ میں  خرید کر ترکی اسمگل  کردیا گیا ، لیگی خاتون نے ہمارے 3 ایم پی ایزسےرابطہ کیا، عطا تارڑ نے ہمارے  3  ایم پی ایز کو 25  کروڑ کی  آفرکی۔

جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیا کہ ہمارے  یکم جولائی کےحکم کی کیاخلاف ورزی ہوئی؟ عطاتارڑاورراحیلہ کیخلاف آپ کی توہین عدالت کی درخواست نہیں ۔ وکیل پی ٹی آئی نے  کہا کہ عدالت راحیلہ اور عطا تارڑ کیخلاف سو موٹو لے۔ جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیے کہ  سو موٹو لینا چیف جسٹس کا اختیار ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ اگر ریاستی مشینری سے بندے اٹھائے جائیں  تویہ فوجداری جرم ہوگا، جب یہ جرم ہوگا ،توہین تب ہوگی۔

عدالت نے  پرویزالٰہی کے وکیل  کو توہین عدالت سے متعلق مزید شواہد کو ریکارڈ پر لانے  کی ہدایت کی ۔ جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیے کہ توہین عدالت کاجوالزام لگایاہےاس کوثابت کریں، ہم یہاں بیٹھےہیں اورہماری آنکھیں بندنہیں، ہماری نظراپنےحکمنامےاورقانون پرہے۔ عدالت نےدرخواست پرسماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔