اسلام آباد:وفاقی وزیر خرم دستگیر خان نے کہا کہ5 فیصدنشستوں کےضمنی الیکشن سےسیاسی زائچےنہیں بن سکتے، حکومت اپنی میعاد پوری کرے گی ، الیکشن اکتوبر 2023 میں ہونگے ۔
وزیر مملکت مصدق ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خرم دستگیر خان نے کہا کہ 2018 کےالیکشن کےبعدپنجاب اسمبلی میں ن لیگ بڑی جماعت تھی، 2018 کے انتخابات میں پنجاب میں عمرانی فتنےکےارکان کی تعداد 155 تھی، عمرانی فتنےنےجمہوریت کی جڑیں کاٹنےکاکام کیا، پنجاب میں صاف وشفاف ضمنی الیکشن ہوا، پنجاب میں زبردستی پولنگ کوسست روی کاشکارنہیں کیاگیا۔
خرم دستگیر خان نے کہا کہ جب بھی عمرانی فتنہ سراٹھاتاہےملکی معیشت ڈولنےلگتی ہے،ملکی معیشت کوڈگمگاتےرکھناعمرانی فتنےکاایجنڈاہے، اتحادی حکومت میں تمام سیاسی جماعتیں متحدہیں، ہمارامقابلہ فاشسٹ جماعت کیساتھ ہے ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اب بتایا جائے کہ 17جولائی کوامریکی سازش کہاں ہوئی؟ 17جولائی کوپی ٹی آئی کوکس کی حمایت حاصل تھی؟، پی ٹی آئی کاایکس اور وائی کا بیانیہ بھی زمین بوس ہوگیا، الیکشن جیت کر بھی چیف الیکشن کمشنر کو غدار قرار دیا جارہا ہے، انہیں دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ ہم نےگردشی قرض میں کمی کی،، تیل کی قیمتیں بین الاقوامی قیمتوں کےبرابرلےکرآئے، آنیوالےمہینوں میں بیلنس آف پیمنٹ کانظام بہترہوجائےگا۔