مون سون سسٹم 26 جولائی تک سندھ پراثرانداز رہے گا۔فائل فوٹو
مون سون سسٹم 26 جولائی تک سندھ پراثرانداز رہے گا۔فائل فوٹو

کراچی میں ہفتے کی رات شدید بارش کی پیش گوئی

کراچی:محکمۂ موسمیات نے کراچی میں 23 جولائی کی شام یا رات میں 26 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق مون سون کے ایک اور سسٹم کے زیراثر22 جولائی کی رات یا 23 کی صبح طاقتور ہواؤں کا سلسلہ سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

مون سون سسٹم 26 جولائی تک سندھ پراثرانداز رہے گا، 23 سے 26 جولائی کے دوران تھرپارکر، عمر کوٹ میں اکثرمقامات پرگرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ میرپور خاص، بدین، ٹھٹھہ دیگرعلاقوں میں بھی تیزہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں 24 سے 26 جولائی کے دوران اکثرمقامات گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ کراچی سمیت سندھ کے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔