پنجاب میں عوامی مینڈیٹ پر ہاتھ صاف کرنے کی اجازت نہیں دیںگے، سابق وزیراعظم( فائل فوٹو)
پنجاب میں عوامی مینڈیٹ پر ہاتھ صاف کرنے کی اجازت نہیں دیںگے، سابق وزیراعظم( فائل فوٹو)

زرداری، شہباز آئین پامال کرنے میں مصروف ہیں، عمران خان

اسلام آباد: چئیرمین تحریک  انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور شہباز شریف لوٹی گئی دولت استعمال کرتے ہوئے آئین پامال کرنے میں مصروف ہیں۔ ٹوئیٹر میں پیغام میں  ان عمران خان  کا  کہنا تھا کہ پنجاب میں عوامی مینڈیٹ پر ہاتھ صاف کرنے کی قطعا اجازت نہیں  دیں  گے۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت نے الیکشن کمیشن کی سربراہی پر فائز بدیانت اور متعصب چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی معاونت سے سرکاری  حکومتی مشینری کے ذریعے پنجاب کی ضمنی انتخابات میں دھاندلی کی کوشش کی مگر ملک کے باشعور اور پرعزم عوام نے اپننی ثابت قدمی سے حکومت مذموم عزائم ناکام بنائے۔

چئیرمین  تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اب جرم کی دنیا کے بادشاہ آصف زرداری اور شہباز شریف این  آر او  کے بعد ارکان پنجاب اسمبلی کو  خریدنے کے لئے لوٹی گئی دولت استعمال کرتے ہوئے قانون کا مذاق اڑانے اورآئین پامال کرنے میں  مصروف ہیں۔

عمران   خان نے کہا کہ عوام نے جس طرح 17 جولائی کو گھروں سے نکل کر پنجاب  کے ضمنی انتخاب پر ڈاکے کا منصوبہ ناکام بنایا وہ آج  پھر ملک بھر میں  احتجاج کے ذریعے اپنے مینڈیٹ کے تحفظ کے لئے نکلیں۔