حمزہ شہباز اورچوہدری پرویزالہیٰ وزارت اعلیٰ کے لئے مد مقابل (فائل فوٹو)۔
حمزہ شہباز اورچوہدری پرویزالہیٰ وزارت اعلیٰ کے لئے مد مقابل (فائل فوٹو)۔

بڑا مقابلہ، تخت لاہور پر کس کی حکمرانی ہوگی، فیصلہ چند گھنٹوں کے بعد

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے ووٹنگ آج ہوگی، مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں نے حمزہ شہباز جبکہ

وزیراعلی کے انتخاب کے لئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی صدارت میں ہوگا۔ اجلاس شام 4 بجے شروع ہونا تھا تاہم ایک گھنٹے سے زائد گزرنے کے باوجود تاحال  شروع نہیں ہوسکا۔پی ٹی آئی اور ق لیگ نے چوہدری پرویز الہیٰ کو امیدوار نامزد کیا ہے۔

وزیراعلی کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس جمعے کی شام چار بجے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی صدارت میں ہوگا، جس میں پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کرائی جائے گی۔

پی ٹی آئی کے 15ارکان اسمبلی کے حلف  اٹھانے کے بعد ایوان میں تحریک انصاف کے کُل ممبران تعداد 178 ہوگئی ہے، جبکہ مسلم لیگ ق کے ارکین کی  تعداد 10 ہے۔ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کے اراکین کو ملا کر تعداد 188 ہے جبکہ ایک رکن اسمبلی بیرون ملک میں ہیں۔

پی ٹی آئی اور ق لیگ نے دعویٰ کیا کہ عمران خان اور پرویز الہیٰ کی سربراہی میں ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 186 ارکان شریک ہوئے اور انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کیلیے پرویز الہیٰ کی حمایت کا اعلان کیا۔