لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم مطلوبہ تعداد 186 حاصل کرچکے ہیں ،کچھ جماعتیں بضد ہیں کہ عوامی مینڈیٹ کا احترام نہ کریں ۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم ایک آئینی عمل کومکمل کررہےہیں، ڈپٹی اسپیکرکےساتھ تعاون کریں گے،پارلیمانی میٹنگ میں ہمارے ممبرزکی تعداد پوری تھی، شہبازشریف عیادت کےبہانےچوہدری شجاعت کےگھرگئے،سندھ ہاؤس میں لوگوں کو رکھا گیا جس کی مخالفت کی تھی، جب بولیاں لگتی ہیں توندامت اورشرمندگی ہوتی ہے، وفا داری تبدیل کرنے والوں کو لوگ مسترد کرچکے ہیں،اعلیٰ عدلیہ سےبھی درخواست ہےکہ ضمیر فروشی کانوٹس لے۔
وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ امید ہے آج کامرحلہ خوش اسلوبی سےپایہ تکمیل کوپہنچےگا،مجھے نہیں معلوم چودھری نثارووٹ ڈالنےآئیں گےیانہیں،پرویزالہٰی نےمشکل وقت میں پی ٹی آئی کاساتھ دیا، آصف زرداری کس سےمفاہمت کرناچاہتےہیں؟۔