شکاگو:امریکا میں پاکستانی نژادفوٹوگرافرثانیہ خان کو شوہرنے قتل کردیا،اسی بندوق سے گولی مار کر خود بھی اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔
امریکی شہرشکاگو میں پاکستانی نژاد فوٹوگرافرثانیہ خان کو مبینہ طور پران کے شوہرنے گولی مارکراسی بندوق سے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کےمطابق فائرنگ کی آواز کی اطلاع پر جب شگاکو پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو گھر کے دروازے پر 29 سالہ ثانیہ خان کی لاش پڑی تھی۔ سر پر گولی کا نشان تھا اور ساتھ ہی ایک مرد بھی زخمی حالت میں کراہ رہا تھا۔
پولیس نے زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹر نے انھیں مردہ قرار دیدیا۔ نوجوان کی شناخت راحیل احمد سے ہوئی جو مقتولہ ثانیہ خان کے شوہر تھے اورحال ہی میں دونوں کے درمیان طلاق ہوئی تھی۔
اپنے قتل سے ایک روز قبل ہی پاکستانی نژاد ثانیہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی طلاق سے متعلق آگاہ کیا تھا۔ سابق شوہر اور مبینہ قاتل کے اہل خانہ نے بتایا کہ راحیل خان تین دن سے لاپتہ تھے اور ازدواجی زندگی کی ناکامی اور تنہائی کے باعث کئی ذہنی مسائل کا شکار تھے۔