سپریم کورٹ  کے پاس مداخلت کا اختیار نہیں ، سپریم کورٹ کو پارلیمنٹ کو مضبوط کرنا چاہیے۔فائل فوٹو
سپریم کورٹ  کے پاس مداخلت کا اختیار نہیں ، سپریم کورٹ کو پارلیمنٹ کو مضبوط کرنا چاہیے۔فائل فوٹو

پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کا تاج کس کے سر سجے گا؟اجلاس شروع

لاہور:پنجاب میں وزارتِ اعلیٰ کا تاج کس کے سر سجے گا؟ صوبائی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا ۔

وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی صدارت شروع ہوا، اجلاس کے دوران حمزہ شہباز موجود ہیں،

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے لیے گھنٹیاں بجائی گئیں جس کے ق لیگ اور پی ٹی آئی کے ایم پی ایزایوان میں پہنچ گئے تاہم دو گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے بعد اجلاس شروع ہو گیا۔حلقہ پی پی 7کہوٹہ سے مسلم لیگ نون کے رکن صوبائی اسمبلی راجہ صغیر نے حلف اٹھا لیا۔

مسلم لیگ نون کے ایم پی اے افضل سندھو نے پوائنٹ آف آرڈر پر کہا کہ پی ٹی آئی کے لاہور سے نو منتخب رکن  شبیر گجر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا وہ ووٹ نہیں ڈال سکتے،اسی زین قریشی رکن قومی اسمبلی ہیں ان کا استعفیٰ منظورنہیں ہوا،زین قریشی کا حلف بھی غیرقانونی ہے لیکن ڈپٹی اسپیکر نے اعتراض مسترد کر دیا اور کہا کہ زین قریشی ووٹ ڈال سکتے ہیں۔

ی ٹی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے اور ق لیگ کے 186 ممبران پنجاب اسمبلی میں موجود ہیں۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کا بھی کہنا ہے کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں اور ہم ایوان کے اندر پہنچ کر بڑا سرپرائز دیں گے۔ ن لیگ کی کورونا سے متاثرہ رکن اسمبلی عظمیٰ قادری بھی کورونا ڈریس پہن کراسمبلی پہنچ گئی ہیں۔

مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں نے حمزہ شہباز جبکہ پی ٹی آئی اور ق لیگ نے پرویز الہیٰ کو امیدوار نامزد کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے 15 ارکان اسمبلی کے حلف اٹھانے کے بعد ایوان میں تحریک انصاف کے کُل ممبران تعداد 178 ہوگئی ہے، جبکہ مسلم لیگ ق کے ارکین کی تعداد 10 ہے۔ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کے اراکین کو ملا کر تعداد 188 ہے جبکہ ایک رکن اسمبلی بیرون ملک میں ہیں۔