اسلام آباد: پاکستان تحریک اںصاف کے چئیرمین عمران خان نے آج رات سے احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری ہر الیکشن میں چوری کا پیسہ چلا کر جمہوریت خریدتا ہے۔
ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے ق لیگ کے ووٹ مسترد ہونے اورحمزہ شہبازکے دوبارہ وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد عوام سے خطاب کے دوران کہا کہ پوری اطلاعات تھی کہ آصف علی زرداری پیسہ چلانے آرہا ہے،آصف زرداری اگرعوام میں نکلے گا تو لوگ انڈے ماریں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج پنجاب اسمبلی میں جوکچھ ہوا وہ دیکھ کرحیران ہوں، آج رات سب کو گھروں سے نکل کر اپنا احتجاج رجسٹرڈ کرائیں۔