فلسطین کے سابق نائب وزیراعظم فائرنگ سے شدید زخمی
ناصرالدین نابلوس کی نَجاہ یونیورسٹی میں لیکچرارہیں(فائل فوٹو)
July 22, 2022 · بام دنیا
ناصرالدین نابلوس کی نَجاہ یونیورسٹی میں لیکچرارہیں)فائل فوٹو)
مقبوضہ بیت المقدس:حماس سے تعلق رکھنے والے فلسطین کے سابق نائب وزیراعظم ناصرالدین الشعیرفائرنگ کے واقعے میں شدید زخمی ہوگئے۔ مغربی کنارے کے علاقے نابلوس میں ناصر الدین پرفائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوئے۔
ناصرالدین نابلوس کی نَجاہ یونیورسٹی میں لیکچرارہیں، فائرنگ کے بعد انہیں طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال لایا گیا۔
فلسطینی صدر محمود عباس نے سیکیورٹی فورسزکوحملے کی تحقیقات کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔