چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل بینچ سماعت کرے گا (فائل فوٹو)
چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل بینچ سماعت کرے گا (فائل فوٹو)

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف درخواست پر سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا بینچ تشکیل

اسلام آباد: چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے معاملے پر چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کیلئے بینچ تشکیل دیدیا ہے جس کی سربراہی وہ خود کریں گے جبکہ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بھی بینچ کا حصہ ہیں جو آج درخواست پر سماعت کرے گا۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قانونی ٹیم کے علاوہ چوہدری پرویز الٰہی کے وکلاءبھی پہنچ چکے ہیں اور جلد ہی سماعت شروع ہونے کا امکان ہے۔