ہم بھی جمہوری جنگ لڑیں گے،جب تک جمہوریت جیت نہیں جاتی، ٹوئٹ پیغام (فائل فوٹو)
ہم بھی جمہوری جنگ لڑیں گے،جب تک جمہوریت جیت نہیں جاتی، ٹوئٹ پیغام (فائل فوٹو)

کوئی اور چالاکی رہ تو نہیں گئی جو ملک و قوم کیساتھ کرنی ہو: ثمینہ پیرزادہ

لاہور: پاکستان کی سینئر  اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے پنجاب اسمبلی میں ہونے والے واقعے سے متعلق سوال کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حمایتی اور عمران خان کے حق میں بیانات دینے والی اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے ٹوئٹر پر کئی پیغامات شیئر کیے۔ انہوں نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ‘کوئی اور چالاکی رہ تو نہیں گئی جو ابھی ملک و قوم کے ساتھ کرنی ہو ‘؟

اداکارہ نے کہا کہ ‘یہ جو ہر وقت ہم ذکر سنتے ہیں طاقتور حلقوں کا، ان کی طاقت کس کی مرہون منت ہے؟ میرا بھی معصومانہ سوال’۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ‘ہم نے بھی ٹھان لی ہے ہم بھی جمہوری جنگ لڑیں گے جب تک جمہوریت  جیت نہیں جاتی’۔