دمشق:شام کے وسطی صوبے حما میں چرچ کے افتتاح کے موقع پر بمباری سے 2 افراد ہلاک اور12 زخمی ہو گئے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے رپورٹ کیا کہ شام کے وسطی صوبے حما میں چرچ پر بمباری کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ "دہشت گرد تنظیموں کی طرف سے داغے گئے ایک راکٹ نے حما کے قریب السقیلبیہ قصبے میں ایک مذہبی اجتماع کو نشانہ بنایا، جس میں دو افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔”
برطانیہ میں قائم جنگ کی نگرانی کرنے والی سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس، جس کے پاس زمینی ذرائع کا ایک وسیع نیٹ ورک ہے، نے حملے کی تصدیق کی ہے۔