مریم نواز شریف آج شام 4:30 پر اہم پریس کانفرنس کریں گی۔فائل فوٹو
مریم نواز شریف آج شام 4:30 پر اہم پریس کانفرنس کریں گی۔فائل فوٹو

پرویزالہٰی کی اکثریت تو آپ کی دین ہے، می لارڈ، مریم نواز کا ٹوئٹ

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے 20 ووٹ چھین لئے، پرویز الہیٰ  کی اکثریت تو آپ کی دین ہے، می لارڈ، مجھے کم از کم یقین تھا فل کورٹ نہیں بنے گا اورانصاف نہیں ملے گا اور یہ قوم کو بتانا چاہتی تھی۔

مریم نواز نواز نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں  ایک بارپھر تنقید کرتے ہوئے کہ ہمارے 20ووٹ بھی آپ نے ہم سے چھین لئے، ق لیگ کے 10ووٹ بھی آپ نے پی  ٹی  آئی کو عطا کردیئے۔ 

انہوں  نے یہ بھی کہا کہ پرویزالہیٰ صاحب کی اکثریت توآپ کی دین ہے ،  می لارڈ،انہوں نے سوال اٹھایا کہ کہیں لکھا ہے کہ پارٹی سربراہ پارلیمنٹ کا ممبر ہونا چاہئے؟ لکھا ہے تو بتائیں؟

مریم نواز نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ فیصلے آئین، قانون اورانصاف کے مطابق نہ ہوں تو فل کورٹ سے خطرہ رہتا ہے، کیونکہ ایماندار ججز کے شامل ہونے سے فیصلے کی خامیاں منظر عام پر آجاتی ہیں اور لوگ جان جاتے ہیں کہ فیصلہ آئین و قانون نہیں، ذاتی پسند و ناپسند پر کیا گیا ہے ، مگراب کچھ بھی کرلیں، لوگ تو جان گئے ہیں۔

انہوں یہ بھی لکھا کہ مجھے یقین تھا کہ فل کورٹ نہیں بنے گا اورانصاف نہیں ملے گا یہی میں قوم کو بتانا چاہتی ہوں۔

اس سے قبل پنجاب اسمبلی میں  وزیراعلیٰ کے انتخاب کے معاملے پرمریم نواز شریف نے آج حکومتی اتحادیوں کے ساتھ پریس کانفرنس کی تھی۔ ان کہنا تھا کہ میچ فکسنگ جرم ہے تو بینچ فکسنگ بھی جرم ہے، کسی بھی ادارے کی توہین باہر سے نہیں اندر سے ہوتی ہے۔

انہوں نے فل کورٹ بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک غلط فیصلہ اس پورے مقدمے کو اڑا کر رکھ دے گا، کای سارے سوموٹو صرف ن لیگ اوراتحادیوں کیلئے ہیں، دوہراہ معیار ختم ہوگا تو ہی ملک ترقی کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرا بس چلے تو آج ہی حکومت سے نکل جائوں لیکن غنڈہ گردی کی وجہ سے حکومت کسی کے حوالے نہیں کرسکتے۔