فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکمراں اتحاد، پی ڈی ایم کاعدالتی کارروائی کے بائیکات کا اعلان

 اسلام آباد: وزیراعظم ہاؤس میں حکمران اتحاد اور  پی ڈی ایم کے قائدین کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں حکمران اتحاد اور پی ڈی ایم کے قائدین نے فل کورٹ کے مطالبے سے پیچھے نہ ہٹنے پر اتفاق کیا۔

اسلام آباد میں حکمراں اتحاد کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے دوران پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عدلیہ نے ہمارے مطالبے پر غور کرنےکے بجائے اسے مسترد کردیا اس لیے اگر فل کورٹ نہ بنایا گیا تو عدلیہ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ کوئی ادارہ مداخلت نہ کرے، پینجاب کے کیس کے سلسلے میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے اور سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔