کپتان ڈیموتھ کرونارتنے 27 اور دھننجایا ڈی سلوا 30 رنز بناکر کریزپرموجود ہیں،فائل فوٹو
کپتان ڈیموتھ کرونارتنے 27 اور دھننجایا ڈی سلوا 30 رنز بناکر کریزپرموجود ہیں،فائل فوٹو

دوسرا ٹیسٹ۔سری لنکا کی پوزیشن مضبوط

گال:دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے کھیل کے اختتام پرسری لنکا نے پاکستان کیخلاف 323 رنزکی برتری حاصل کرلی۔

 سری لنکا نے دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنا لیے ہیں، اسے 323 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ اوپنر نروشن ڈکویلا 15، اوشاڈا فرنینڈو 19، کوشل مینڈس 15 اورانجیلو میتھیوز 35 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

کپتان ڈیموتھ کرونارتنے 27 اور دھننجایا ڈی سلوا 30 رنز بناکر کریزپرموجود ہیں، پاکستانی بولرزکی جانب سے نیسم شاہ نے 2 جبکہ محمد نواز،  آغا سلمان اور یاسر شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

اس سے قبل پاکستان کی جانب سے تیسرے روز اپنی پہلی اننگز کا آغاز یاسر شاہ اور حسن علی نے کیا تھا، تاہم حسن علی 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ یاسر شاہ نے 26 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ قومی ٹیم مجموعی طور پر 231 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی تھی۔

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلےباز سلمان علی آغا نے مزاحمتی اننگز کھیلی اور دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 62 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے، دیگر کھلاڑیوں میں کپتان بابراعظم 16، عبداللہ شفیق 0، امام الحق 32، محمد رضوان، فواد عالم 24، 24 اور محمد نواز 12 رنز بناسکے۔

سری لنکا کی جانب سے رمیش مینڈس نے 5 پربتھ جے سوریا نے 3 جبکہ اسیتھا فرنینڈو اور دھننجایا ڈی سلوا نے ایک ایک وکٹ لی۔ دوسری جانب سری لنکا کو پاکستان پرپہلی اننگز میں 147 رنز کی سبقت حاصل ہو گئی۔