نئی دہلی :بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو دلی پولیس نے حراست میں لے لیا۔ بھارتی کے مطابق نئی دلی میں کانگریس رہنما راہول گاندھی کو پارٹی سربراہ سونیا گاندھی کی تحقیقاتی ادارے میں پیشی کے خلاف احتجاجی دھرنے سے پولیس کی جانب سے حراست میں لیا گیا۔
نئی دلی میں احتجاجی دھرنا دینے والے راہول گاندھی سمیت کانگریس کے دیگر 50 ارکان پارلیمنٹ کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ راہل گاندھی اپنی بہن پریانکا گاندھی کے ساتھ شہر ہاتھرس جا رہے تھے ،راہل گاندھی جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کے اہلخانہ سےملنےجا رہے تھے کہ انہیں پولیس نے یمنا ایکسپریس وے سے گرفتار کر لیا ہے،گرفتاری کے وقت راہول گاندھی کی پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی بھی ہوئی ،راہول نے پوچھا کہ انہیں کیوں گرفتار کیا جا رہا ہے، پولیس اہلکاروں نے جواب دینے کی بجائے انہیں دھکے دیئے اور زمین پر گرا دیا۔ راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ ابھی ابھی پولیس نے مجھے دھکا دیا، لاٹھی ماری اور مجھے زمین پر پھینک دیا۔ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا اس ملک میں صرف مودی جی کو پیدل چلنے کا حق ہے۔ ہمارے جیسے عام لوگ پیدل نہیں چل سکتے۔ ہماری گاڑیاں روکی گئیں اس لئے ہم پیدل چل رہے ہیں۔