ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس:سپریم کورٹ کا فیصلہ مزید تاخیر کا شکار

اسلام آباد: سپریم کورٹ کا فیصلہ تاخیر کا شکار، اس سے پہلے سپریم کورٹ  کے عملے نے میڈیا کو بتایا تھا کہ  فیصلہ ساڑھے سات بجے سنایا جائیگا تاہم ابھی تاحال ایک گھنٹہ گزرنے جانے کےبعد بھی فیصلہ تاخیر کا شکار ہے۔ اس سے پہلے یہ فیصلہ پونے چھ بجے سنایا جانا تھا، سیاسی قائدین اور سیاسی جماعتوں کے رہنما اور صحافیوں کو  فیصلے کا انتظار ہے۔ دو گھنبٹے سے زیادہ تاخیر پر صحافی اور سیاسی قایدین بھی تذبذب کا شکار ہیں اور بے چینی سے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے۔ اضح رہے کہ پی ٹی آئی اور ق لیگ کے مشترکہ امیدوار پرویز الیہی ہیں  اور ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے ق لیگ کے دس ووٹ مسترد کردیے تھے جس کی بنیاد چوہدری شجاعت کے خط کو بنایا گیا تھا جس میں انہوں نے ق لیگ کے اراکین کو حمزہ شہباز کو ووٹ کرنے کا حکم دیا تھا لیکن پی ٹی آئی اور پارلیمانی پارٹی سپریم کورٹ پہنچے تھے کہ پارلیمانی لیڈر ہی فیصلہ کرتا ہے کہ اراکین کس کو ووٹ کریں گے۔پی ڈی ایم کی جانب سے پہلے فل کورٹ بینچ کی استدعا کی گئی تھی جو سپریم کورٹ نے مسترد کردی تھی اور اس کے بعد پی ڈی ایم نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا گزشتہ روز بائیکاٹ کردیا تھا۔