حمزہ شہباز فارغ، گورنر پنجاب حلف نہیں دلواسکتے تو صدر پاکستان حلف لیں، سپریم کورٹ(فائل فوٹو)
حمزہ شہباز فارغ، گورنر پنجاب حلف نہیں دلواسکتے تو صدر پاکستان حلف لیں، سپریم کورٹ(فائل فوٹو)

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار،پرویز الہٰی  کو آج ہی حلف اٹھانے کا حکم

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب کی رولنگ کے خلاف درخواست منظور کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ قرار دے دی جس کے تحت حمزہ شہباز وزارت اعظمیٰ کے عہدے سے فارغ ہوگئے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میٰں  جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر  پر مبنی سپریم  کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے دوسرے دن سماعت کے بھی سماعت کی۔

آج ہی چوہدری پرویز الہی کو حلف اٹھانے کا حکم دیا گیا ہے ،سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ اگر گورنر حلف نہیں دلوا سکتے تو صدر پاکستان ان کا حلف لیں حلف برداری کی تقریب رات ساڑھے گیارہ بجے ہوگی۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی اور ق لیگ کے مشترکہ امیدوار پرویز الیہی تھے اور ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے ق لیگ کے دس ووٹ مسترد کردیے تھے جس کی بنیاد چوہدری شجاعت کے خط کو بنایا گیا تھا جس میں انہوں نے ق لیگ کے اراکین کو حمزہ شہباز کو ووٹ کرنے کا حکم دیا تھا لیکن پی ٹی آئی اور پارلیمانی پارٹی سپریم کورٹ پہنچے تھے کہ پارلیمانی لیڈر ہی فیصلہ کرتا ہے کہ اراکین کس کو ووٹ کریں گے۔پی ڈی ایم کی جانب سے پہلے فل کورٹ بینچ کی استدعا کی گئی تھی جو سپریم کورٹ نے مسترد کردی تھی اور اس کے بعد پی ڈی ایم نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا گزشتہ روز بائیکاٹ کردیا تھا۔