لاہور:حمزہ شہبازاوران کی پوری کابینہ کے فارغ ہونے کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے پی ٹی آئی سینئر قیادت کی مشاورت جاری ہے. اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے سابق وزیراعلی عثمان بزدار کا نام زیر غور ہے۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے محمود الرشید اور زین قریشی کے نام بھی سامنے آئے ہیں.شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی کا نام ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے زیرغور ہے۔ کابینہ کیلئے بھی مشاورت جاری ہے، سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی کابینہ میں شامل سنئیررہنماؤں کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کا امکان بھی ہے، عثمان بزدار کی کابینہ میں شامل وزرا اپنے اپنے محکموں کو ہی دیکھے گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos