تمام اراکین سندھ اسمبلی کے استعفے حلیم عادل شیخ کے پاس ہیں۔فائل فوٹو
تمام اراکین سندھ اسمبلی کے استعفے حلیم عادل شیخ کے پاس ہیں۔فائل فوٹو

وزیراعظم،کابینہ کو ہٹانے کیلئے پی ٹی آئی کا لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

لاہور: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور انکی کابینہ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے ۔درخواست تحریک انصاف کے رہنما عندلیب عباس اور حسان نیازی نے دائر کی، جس میں وفاقی حکومت، وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیسز زیر سماعت ہیں جبکہ شہباز شریف اور انکی کابینہ نے لندن دورے کے دوران اشتہاری ملزمان سے ملاقات کی۔شہباز شریف نے ترکی دورے کے دوران اشتہاری سلمان شہباز کو سرکاری دورے میں شامل کیا، سلمان شہباز اور انکی اہلیہ کو سرکاری دورے کراناقانون کی صریحاًخلاف ورزی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر کے آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ شہباز شریف اور انکی کابینہ کو عہدوں سے ہٹانے سمیت ملک میں نگران وزیر اعظم تعینات کرنے کا حکم دے