فائل فوٹو
فائل فوٹو

دعا زہرا کی عدالت میں پیشی۔تفتیشی افسر نے پستول نکال لی

کراچی سے لاہورجا کر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی دعا زہرا کو آج کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر تفتیشی افسرنے صحافیوں پر پستول تان لی۔

سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی کی عدالت میں دعا زہرا کیس کی سماعت ہوئی، جس کے دوران پولیس کی جانب سے دعا زہرا کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

دعا زہرا کیس کی کوریج کے لیے عدالت پہنچنے والے صحافیوں کو پولیس کی جانب سے بدتمیزی کا سامنا کرنا پڑا۔

تفتیشی افسر سعید رند کے ساتھ موجود سادہ لباس اہلکار صحافیوں کو دھکے دیتے رہے، کیس کے تفتیشی افسر نے صحافیوں کو ڈرانے کے لیے پستول نکال لیا۔تفتیشی افسر سعید رند نے صحافیوں پر چیختے ہوئے کہا کہ سب پیچھے ہوجاؤ۔