جامشورو:سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو اینٹی کرپشن پولیس جامشورو نے گرفتارکرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق حلیم عادل شیخ آج اینٹی کرپشن جامشورو میں اپنا بیان درج کروانے گئے تھے ،انہیں ڈپٹی ڈائریکٹر ذیشان میمن کے دفترسے گرفتارکیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق حلیم عادل پر زمینوں میں خورد برد کے مقدمات محکمہ اینٹی کرپشن میں درج ہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق حلیم عادل شیخ کو گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کیاگیا ہے ، اینٹی کرپشن حکام اور مقامی پولیس اس بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کر رہیں ۔