امام الحق 46 رنز اور کپتان بابر اعظم 26 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔فائل فوٹو
امام الحق 46 رنز اور کپتان بابر اعظم 26 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔فائل فوٹو

دوسرا ٹیسٹ۔ پاکستان نے1وکٹ کے نقصان پر89 رنز بنا لیے

گال:دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے 508 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کھیل کے اختتام تک ایک کھلاڑی کے نقصان پر 89 رنز بنا لیے تھے، خراب روشنی کے باعث کھیل جلدی ختم کر دیا گیا،قومی ٹیم کو شکست سے بچنے کیلیے مزید419رنز درکار ہیں یا کل کا دن گزارنا ہو گا۔

اوپنر عبداللہ شفیق 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ امام الحق 46 رنز اور کپتان بابر اعظم 26 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔ پراباتھ جےسوریا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

میزبان سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز 8 وکٹوں کے نقصان پر 360 رنز بنا کراننگزڈیکلیئرکردی تھی۔