جھوٹا ریفرنس قائم کیا گیا، کابینہ کی سب کمیٹی قائم (فائل فوٹو)
جھوٹا ریفرنس قائم کیا گیا، کابینہ کی سب کمیٹی قائم (فائل فوٹو)

وفاقی حکومت کا جسٹس فائز عیسٰی کیلاف نظرثانی اپیل واپس لینے کا فیصلہ

اسلام آباد:  حکومت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف عمران خان کے دور حکومت میں کی گئی نظرثانی کی اپیل واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف جو کیوریٹو ریویو داخل کیا گیا تھا اس کی کوئی مثال نہیں ملتی،یہ کیوریٹو ریویو قاضی فائز عیسیٰ کو دباؤ میں رکھنے کیلئے دائر کیا گیا تھا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف جھوٹا ریفرنس بنانے والوں کے خلاف کارروائی کیلئے کابینہ کی سب کمیٹی قائم کر دی ہے جو ان ذمہ داران کےخلاف کارروائی پر رپورٹ دے گی۔

ان کا کہنا تھاکہ کابینہ اور لا سیکرٹری نے بتایا یہ ریفرنس دائر کرنے میں کابینہ کی منظوری نہیں لی گئی تھی، یہ اُس وقت کے وزیر قانون اور شہزاد اکبر نے تماشہ کیا۔