اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں اسلام آباد میں اجلاس ہوا۔ کابینہ اجلاس میں پنجاب سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عدالتی اختیارات سے تجاوز پر بحث کرانے کا فیصلہ کیا۔
وزیرشہباز شریف کا کہنا تھ اکہ عدلیہ کی ساکھ کا تقاضا اور قرین انصاف یہی تھا کہ فل کورٹ تشکیل دیا جاتا تاکہ انصاف نہ صرف بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی نظر آتا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کوئی ادارہ کسی دوسرے کے اختیار میں مداخلت نہیں کرسکتا، آئین اورپارلیمنٹ کے بالا دستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں نہیں کریں گے۔