قوانین کی منظوری،آئین میں ترمیم پارلیمنٹ کا حق ہے،قرارداد
قوانین کی منظوری،آئین میں ترمیم پارلیمنٹ کا حق ہے،قرارداد

قومی اسمبلی،عدالتی اصلاحات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی قرار داد منظور

اسلام آباد: عدالتی اصلاحات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی قرارداد منظور کرلی گئی۔ قومی اسمبلی  میں تٓحریک وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کی۔ قرارد داد کے تحت قومی اسمبلی اور سینیٹ پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے۔ قرارداد کے متن کےمطابق قوانین کی منظوری، آئین میں  ترمیم کا اختیار پارلیمنٹ کا ہے، آئین انتظامیہ، مقننہ، عدلیہ کےدرمیان اختیارات تقسیم کرتاہے۔ ایک ستون دوسرے کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرسکتا۔

متن کے مطابق پارلیمنٹ امنگوں کی نمائندہ ہے، عدلیہ میں ججوں کے تقرر کی توثیق پارلیمنٹ کا اختیار ہے، پارلیمنٹ کسی ادارے کا اختیاررات سے تجاوزات کی اجازت نہیں دے گی۔

واضح رہے کہ آج وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پنجاب سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پرتشوییش کا اظہار کیا گیا تھا۔ کابینہ نے عدالتی اختیارات سے تجاوز پر بحث کارانے کا فیصلہ کرلیا۔