ن لیگ اورالیکشن کمیشن نے ہمیں ہرانے کی پوری کوشش کی، سابق وزیراعظم
ن لیگ اورالیکشن کمیشن نے ہمیں ہرانے کی پوری کوشش کی، سابق وزیراعظم

شفاف انتخابات نہیں ہونگےتوبحران مزید بڑھے گا، عمران خان

اسلام آباد: چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جدھر ہم کھڑے ہیں ان سے حالات نہیں سنبھلیں گے۔ ہمارے سامنے ایک ہی راستہ جو صاف اورشفاف الیکشن ہے۔ کارکنوں سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کو فیصلہ کرنا چاہئے کہ اقتدار کس کو ملنا ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو دبانے کا پورا پروگرام بنا کرہماری حکومت سازش کرکے ختم کی گئی اور ان لوگوں کو اقتدار میں لایا گیا جو ضمانتوں پرہیں۔ عوام فیصلہ کرنا چاہئے  کہ اقتدار کس کو ملنا ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ن لیگ اورالیکشن کمیشن نے ہمیں ہرانے کی پوری کوشش کی مگر اب پاکستان میں نئی تاریک بن رہی ہے، ضمنی الیکشن میں جیسے قوم نکلی ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا ہمارے دور میں ملک ترقی کررہا تھا، معاشی اعشاریئے درست جارہے تھے، معیشت کی ترقی کی رفتار6فیصد تھی، جب ملک ٹھیک چل رہا تھا توکیوں سازش کی اجازت دی گئی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جتنی دیر یہ حکومت رہے گی حالات مزید خراب ہونگے، جو حالات ابھی ہیں اس کا بحیثیت قوم مقابلہ کر سکتےہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ان لوگوں نے عدالتوں کو برا بھلا کہا، دھمکیاں دیں، یہ لوگ اپنے آپ کو قانون سے اوپر سمجھتے ہیں۔

چئیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر جانبدار ہیں ان پر اعتبار نہیں، ایک نئی الیکشن کمیشن تشکیل دی جائے۔ عمران خان  کا کہنا تھا کہ موجودہ الیکشن کمیشن نے 8 مرتبہ ہماری درخواست مسترد کی جبکہ سازش سے ووٹنگ مشین نہیں آنے دی۔ ای وی ایم سے فوری الیکشن آجاتے ہیں جس سے دھاندلی ختم ہوجاتی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میری کسی سے دشمنی نہیں، سیاستدان سب سے بات چیت کرتا ہے، ٹی ٹی پی اور علیحدگی پسندوں سے بات ہوسکتی ہے تو لیکن ڈاکوئوں سے کیونکہ جب اربوں روپے کی کیسز معاف کئے جائیں تو معاشرہ تباہ ہوجاتے ہیں۔