اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ جمہوری نظام کے لئے تمام اداروں کا اپنی آئینی حدود میں کام کرنا ضروری ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ جمہوری نظام کے موثر انداز میں کام کرتے رہنے کے لئے ضروری ہے کہ تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں۔
The core of my argument during my speech at NA was that for a democratic system to work smoothly & effectively, it is important that all state organs act within the domains stipulated by Constitution. Without understanding this, we will be moving in a circle, getting nowhere.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 28, 2022
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ کل قومی اسمبلی میں میری تقریر کا مقصد بھی اسی نکتے کو واضح کرنا تھا۔ اس بات کو سمجھے بغیرہم صرف دائرے میں گھومتے رہیں گے اورکہیں نہیں پہنچ پائیں گے۔