پشاور۔بچیوں کی بیحرمتی کرنے والا درندہ پکڑا گیا

پشاور:پولیس نے پشاور میں میں بچیوں کو درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو آخر کارگرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ ملزم کا ڈی این اے بچیوں کے ساتھ میچ کرگیاہے ، ملزم کا تعلق پشاور سے ہے اور اس کی عمر 25 سے 30 سال کے درمیان ہے ، ملزم کو گلبر گ پولیس نے کارروائی کے دوران گرفتار کیا ۔

پولیس کا کہناہے کہ ملزم نے تینوں بچیوں سے جنسی زیادتی کا اعتراف کر لیاہے جبکہ ملزم نے 2بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے کا بھی اعتراف کیاہے ۔

ملزم نے حلیہ بدل کر بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا ، ملزم نے 3 جولائی کو ریلوے کالونی میں 10 سال کی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا کرقتل کردیا تھا ، 10 جولائی کو ملزم نے گلبرگ میں دوسری بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ 17 جولائی کو ملزم نے کالی باڑی میں تیسری بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا تھا۔