آصف زرداری کو کورونا ہوگیا
قرنطینہ میں چلے گئے،سابق صدر میں کورونا کی معمولی علامات ہیں جن کا علاج جاری ہے۔
July 28, 2022 · قومی
ایک شخص فوج ، پولیس ،عدلیہ کو دھمکیاں دے رہا ہے کہ مجھے گرفتارکرکے دکھاؤ۔فائل فوٹو
دبئی:سابق صدر آصف زرداری کو کورونا ہوگیا جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے۔
بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ آصف زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا، ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ان کے والد مکمل ویکسینٹڈ ہیں اور انہوں نے بوسٹر بھی لگوایا ہوا ہے۔ سابق صدر میں کورونا کی معمولی علامات ہیں جن کا علاج جاری ہے۔
واضح رہے کہ آصف زرداری کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ڈاکٹروں نے قرنطینہ کا مشورہ دیا جس پر عمل درآمد کر دیا گیا ہے۔